بیروت : فرانسیسی صدر نے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کے ناپاک اقدام کی مذمت کرنے سے انکار کردیا۔بیروت میں دورے کے د وران ایک صحافی کے سوال پرانہوں نے کہاہمارے ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے ۔یہ میگزین سے متعلق رائے دینے کیلئے مناسب جگہ نہیں ،یہ فرانسیسی شہریوں پر منحصر ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور نفرت سے بچیں۔انہوں نے کہا یہ وہ جگہ نہیں ہے کہ میں بطور صدر کسی صحافی یا نیوز روم کے ادارتی انتخاب پر فیصلہ صادر کروں ، ہمارے پاس آزادی صحافت ہے ۔انہوں نے کہا فرانس میں توہین کی آزادی ہے جو ضمیر کی آزادی سے منسلک ہے ۔ میں ان تمام آزادیوں کے تحفظ کیلئے یہاں آیاہوں ۔ فرانس میں کسی صدر ، گورنر ، توہین مذہب پر تنقید کی جا سکتی ہے ۔
مشرق مزید