Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروازیں گزرنے کی اجازت سے فلسطین پر موقف تبدیل نہیں ہوا:سعودیہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے امارات آنے اور جانیوالی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق مملکت کے ٹھو س اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاعرب امن منصوبے کے مطابق پائیدار امن کیلئے کسی بھی کوشش کا سعودی عرب خیر مقدم کرے گا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.