Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف سرنڈر کردیں ورنہ پارٹی قیادت ہاتھ سے چلی جائے گی: شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ شید احمد نے پارٹی قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں جانے سے بچانے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیل کے مطابق شیخ رشید نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت شہباز شریف کے پاس چلی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کراچی کی عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ یقین ہے کہ ان کی پریشانیوں کے ازالے کیلئے ایک بڑا پیکج دیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت سندھ اور وفاق کو چاہیے کہ وہ کراچی کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں اور اس وقت حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہوگی۔ دونوں بڑی پارٹیوں کو اسمبلیوں سے مستعفی ہوتا نہیں دیکھ رہا۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نارمل کھیل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.