Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کی انسداد تشدد بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعظم نے انسداد تشدد بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزارت داخلہ سے انسداد تشدد بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا کہا، تشدد اسلام اور ہمارے آئین کی روح کے منافی ہے، تشدد کا خاتمہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.