Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز- زرداری کی ‘تاریخی’ ملاقات کا مقصد عمران حکومت سے جان چھڑانا؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج (بدھ کو) اپنے وفد کے ہمراہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ن لیگ کے وفد میں شہباز شریف کے علاوہ مریم اورنگزیب، احسن اقبال، محمد زبیر، رانا مشہود اور شاہ محمود شاہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، وقار مہدی اور عاجز دھامرا شامل تھے۔

ملاقات سے قبل شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کراچی اور اس کے شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے تمام انفراسٹرکچر کا کریڈٹ ن لیگ کو دے دیا۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم اہل کراچی اور اندرون سندھ کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرنے آئے ہیں۔ اس وقت کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اس وقت سیاست نہیں کرنی ہے، یہ وقت مخالفت برائے مخالفت کا نہیں ہے۔’

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ‘وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ فنڈز کہاں ہیں؟ اگر وہ فنڈز مہیا کیے گئے ہوتے اور سیاست نہ کی گئی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ میری اپیل ہے کہ وفاق فوری طور پر سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔’

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے تمام میگا پروجیکٹس ن لیگ کی جانب سے ہی شروع کیے گیے، نواز شریف نے کراچی کو جو فںڈز دیے، اس کے بعد اس شہر کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں ہوئے۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.