Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کو آئینی راستے سےبھیجیں گے،احسن اقبال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری  اور سابق صدر پاکستان آٓصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سید مراد علی شاہ، فرحت اللہ بابر، سید نوید قمر، شیری رحمان، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد پی پی اور پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے سینئر مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے الزام عائد کیا کہ حکومت احتساب نہیں انتقام لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو چکا ہے کہ احتساب کا عمل یکطرفہ ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ وہ کون لوگ ہیں جو صدارتی نظام کی باتیں کررہے ہیں؟

پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمان کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے۔

 پی پی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر دفاع سید نوید قمرالزماں شاہ نے اس موقع پر کہا کہ  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بلاول ہاوس آمد پر شکرگزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.