Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حالیہ بارشوں نے صوبہ بھر کی طرح بولان اور کچھی میں بھی تباہی مچادی ہے : سردار یار محمد رند

0

کوئٹہ رند قبیلے کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ بھر کی طرح بولان اور کچھی میں بھی تباہی مچادی ہے جس سے متاثرین بے یار و مددگار پڑھے ہوئے ہیں حکومت دیگر علاقوں کی طرح ان متاثرین کیلئے بھی امداد کا اعلان کریں اور جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے‘یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات اللہ تعالی کی جانب سے جو انسان کی بات نہیں ہے لیکن اس طرح واقعات سے نمٹنے کیلئے ایک منظم اور موثر انتظامات کی ضرورت ہے جو حکومت وقت اور متعلقہ اداروں نے نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ بڑے پیمانے پر نقصانات اور پورے بلوچستان میں 160سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں جبکہ کچے مکانات لوگوں کی مال مویشی اور باغات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ان متاثرہ علاقوں میں بولان اور کچھی بھی شامل ہیں جس میں بڑے پیمانے پر عوام کے نقصانات ہوئے ہیں اور متاثرین آج تک حکومتی امداد کے منتظر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.