Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو مستونگ سے گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر کے قبضے سے ایک پسٹل اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔ مستونگ میں رواں سال پولیس موبائل پر حملہ کے دوران دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔ مبینہ ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.