Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، صدر پاکستان عارف علوی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جغرافیائی حوالے سے بلوچستان سینٹرل ایشیا تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے جس سے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی مواقع بڑھانے کے روشن امکانات ہیں صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک کے پیش نظر ہمیں نئی نسل کو جدید مہارتوں سکھانے پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ھاوس کوئٹہ میں پارلیمینٹرینز کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلی جام کمال خان بھی موجود تھے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن اومان کی صورتحال ،جاری ترقیاتی منصوبے سرحدی تجارت، بارڈر ماکیٹس کے قیام ، لینڈ ڈیجٹلائزیشن مینجمنٹ ، نئے لیبر قوانین صوبے میں سیاحت کے فروغ اور خطے میں رونما ہونیوالی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پارلیمٹرینز سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا بلوچستان میں زراعت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک کی ترقی کے بھرپور مواقعے موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم درست سمت میں اقدامات اٹھائیں اور دستیاب وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.