Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گورنر ہائوس کے دروازے تمام برادریوں کیلئے کھلے ہیں ، گورنر بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اسلام آباد کے دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا منصب خدمت خلق کے جزبے کے ساتھ سنبھال لی ہے بلوچستان میں موجود تمام برادر اقوام، قبائلی عمائدین، سیاسی و مذہبی رہنماں، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں ہم بھی تمام طبقوں کو ساتھ لیکر وزیراعظم عمران خان کے کوششوں کا حصہ بنے گے تاکہ بلوچستان کے احساس محرومیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن سے ہمارے آنے والے نسلوں کو روشناس کرسکے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بلوچستان کیلئے کوششیں قابل تعریف ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہمارا اہم اتحادی ہے وہ بلوچستان کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلء جام کمال خان کی کوششیں قابل دید ہے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کرینگے بلوچستان میں پانی کی بحران پر قابو پانے کیلئے کام کو مذید تیز کردیا جائے گا گرین اینڈ کلین پاکستان وژن کے مطابق بلوچستان کیلئے اہم منصوبے شامل ہیں جس سے بلوچستان کے ماحولیاتی تبدیلی پر اچھے اثرات مرتب ہوئیں گے انشااللہ بہت جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گے جوکہ عوام کو پریکٹیکلی طور پر نظر آئیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.