Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف اور انکے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، نیب رپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ تحقیقات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، آمدنی کو ظاہر کرنے کے لیے آمدن کے جعلی ذرائع بنائے گئے۔

شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر سےاب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف خاندان نے منظر طریقے سے منی لانڈرنگ کی۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے رپورٹ نیب کو بھجوائی، شہباز شریف اور انکے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، شریف فیملی کے سی ایف او نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا، ملزم محمد عثمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.