Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینس کے ذریعے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ گھر میں دستی بم کے پھٹنے سے ہوا جس میں 3 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بچوں کی ہلاکت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.