Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں  پرحملے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا ردعمل ہیں،ضیاءلانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطر نیاز رانا کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں خضدار میں ہندو تاجر کے قتل اور کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور بہتری کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری اور مجوزہ اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبے میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور سیکورٹی اداروں کو ان فیصلوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اجلاس کو امن وامان کی مجموعی صورتحال اوراقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مجید ناصر، آئی جی پولیس محمد طاہر راے، کمشنر قلات ڈویڑن ،ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد بڑیچ ،ڈی آئی جی خضدار جاوید احمد نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو مقدم رکھا جاے گا۔دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ان کا ہرجگہ تعاقب کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ اور ان کے سہولت کاروں کوبھی ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں  پرحملے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا ردعمل ہیں تاہم دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس محمد طاہر راہے کی کارکردگی کو سراہا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے قدم جمانے دیں گے۔ اجلاس میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کے درمیان مربوط روابط اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کو  خضدار کے ہندو تاجرکے قتل کے حوالے سے تمام پہلو سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان  نے اجلاس کوبتایا کہ پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند ہیں وہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.