Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفا قی بجٹ آئی ایم ایف نے بنا لیا ہے وزیرخزانہ بس پڑھ کر سنائیں گے ،سینیٹر غفور حیدری 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبد الغفور حید ری نے کہا ہے کہ وفا قی بجٹ آئی ایم ایف نے بنا لیا ہے وزیرخزانہ بس پڑھ کر سنائیں گے ہما ری کو شش ہو تی ہے کہ حکومتی بجٹ پاس نہ ہو اگر جہانگیر ترین اپنے گروپ کے ساتھ ملکر اس بجٹ کو ووٹ نا کرےں تو بجٹ پاس نہیں ہوگا ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی نا چاہتی ہو کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں اسی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ایسے حالات میں حکومت کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ سے متعلق ہوسکتا ہے اپوزیشن متحد ہوپیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا اصولی فیصلہ توڑا ہے جب تک پیپلزپارٹی اپوزیشن کے تحفظات دور نہیں کرتی پی ڈی ایم میں واپس نہیں آئے گی انہوں نے کہاکہ میرے پاس چیئرمین سینٹ اور وزیر دفاع آئے مجھے آفر دی گئی کہ آپکو بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ بناتے ہےں مقابلہ نا کرےں مجھے بعد میں دوبارہ آفر دی گئی کہ آپکو اپوزیشن لیڈر بناتے ہےںچھوٹے موٹے عہدوں کیلئے جے یوآئی اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی بجٹ کے حوالے سے بھرپور تیاری ہے بجٹ سے متعلق ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حکومتی بجٹ پاس نا ہواس بجٹ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے آئی ایم ایف نے بجٹ بنایا ہے وزیرخزانہ بس پڑھ کر سنائیں گے اگر جہانگیر ترین اپنے گروپ کے ساتھ ملکر اس بجٹ کو ووٹ نا کرے تو بجٹ پاس نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اب جہانگیر ترین گروپ کی منت سماجت کریں گے اس وقت حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ایسے حالات میں حکومت کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے غیرت ، حیاءاور روایات کی پی ٹی آئی میں کوئی گنجائش نہیں ہے روز اول سے یہ دھاندہلی کی پیداوار ہےں انہوں نے کہا کہ ایسے میں پتا نہیں ادارے ان کو کیوں سپورٹ کر رہے ہیں پوری قوم یکسو ہے سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہے اپوزیشن کا بھی کردار ہے ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی نا چاہتی ہو کہ اسمبلیاں تحلیل ہو اسی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.