Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہر سازش ناکام بنائی: وزیراعلیٰ پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بند گلی میں پھنسی اپوزیشن کیلئے فیس سیونگ مشکل ہو چکی، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔

وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ ٹولہ اب منتوں پر آچکا ہے، کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کر دی ہے، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہو رہا ہے، ماضی کی حکومت نے ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.