Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بینکوں مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری پر رسک میں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی میں مدد دینے کی غرض سے کفایت سرمایہ کے اپنے ضوابط میں ترمیم کردی ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)کے یونٹس میں بینکوں اورڈی ایف آئیز کی سرمایہ کاری پر خطرے کا وزن (risk weight) نمایاں طور پر کم کرتے ہوئے 200 سے 100فیصد کر دیا ہے ، آر ای آئی ٹیز ایسی کمپنیاں ہیں جو عام لوگوں اور اداروں سے اکٹھا کی گئی رقوم کو رئیل اسٹیٹ میں بطور سرمایہ کاری لگاتی ہیں۔ کفایتِ سرمایہ کے ضوابط میں مذکورہ بالا تبدیلی سے بینک ڈی ایف آئیز اب اس قابل ہو جائیں گے کہ آر ای آئی ٹیز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا سکیں اور انہیں نسبتاً بڑی رقم کا سرمایہ مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس طرح بینکوں کو ملک میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے فروغ میں مدد ملے گی۔ضوابطی اقدامات کی مدد سے مالی اداروں کی اضافی شرکت کے نتیجے میں آر ای آئی ٹیز کی مینجمنٹ کمپنیوں کو ترغیب ملے گی کہ وہ نئی آر ای آئی ٹیز شروع کریں، جس سے ملک میں ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں کی ترقی کے حکومت کے ایجنڈے کو مزید فروغ ملے گا۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے آر ای آئی ٹیز میں بینکوں ڈی ایف آئیز کی شرکت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی حوصلہ افزائی کیلئے کارپوریٹ اور کمرشل بینکاری کی موجودہ پروڈنشل ریگولیشنز میں کچھ ترامیم کیں جس سے بینکوں ڈی ایف آئیز کو اپنی ایکوٹی کے 15 فیصد کے قریب آر ای آئی ٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملا جبکہ پہلے یہ حد دس فیصد تھی، مزید برآں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ آر ای آئی ٹی مینجمنٹ کمپنیوں کے جاری کردہ حصص یونٹس،بانڈز،ٹی ایف سی،صکوک میں سرمایہ کاری کو اپنے ہاؤسنگ اور تعمیرات کی فنانس کے لازمی اہداف کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری میں شمار کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے کفایت سرمایہ ضوابط سے بینک رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک ہموار انداز میں چلتی ہوئی سرمایہ منڈی تشکیل دینے میں کردار ادا کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.