Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،1.24ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کومندی غالب آگئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کی کمی سے 48126پر بند ہوا،50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہواتاہم مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 1 ارب 24 کروڑ روپے ڈوب گئے اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 24.82 فیصد کم رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعد ازاں حصص کی فروخت کا رجحان شروع ہونے کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 73.83پوائنٹس کی کمی سے 19657.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس4.83پوائنٹس کی کمی سے 32423.43پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 428کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 194میں کمی اور 18میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر83کھرب15ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.