Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی حکومت کا انتخابی اصلاحات متعارف کروانے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کامعاملہ ایسا ہے کہ اس سے آئینی بحران پیدا نہیں ہوا لیکن آئینی اداروں پر عدم اعتماد کا بحران پیدا ہوگیا ہے اس لیے وفاقی حکومت کے انتخابی اصلاحات کے پیکج میں 49 سیکشن متعارف، حذف یا تبدیل کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک زمین یا بلڈنگ سے نہیں بنتے بلکہ عوام اور اس کے اداروں سے بنتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ ‘جدید دھاندلی کا سب سے بڑا طوفان اٹھا وہ ایک سیاسی جج صاحب تھے انہوں نے 2013 کے انتخابات میں تمام ریٹرننگ افسران سے خطاب کرلیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘بعدازاں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسے آر اوز کا الیکشن قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.