Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آج سے 2 موبائل کورونا ویکسی نیشن یونٹس دستیاب ہونگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں (آج)پیر سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے 2 موبائل یونٹس کام کریں گے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹروسیم بیگ کے مطابق یہ موبائل ویکسینیشن یونٹس کوئٹہ کے علاقوں باچاخان چوک اور عالمو چوک پر موجود رہیں گے۔ڈاکٹر وسیم بیگ نے اپیل کی کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے موبائل یونٹس پر تشریف لائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.