Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب اسمبلی: نون لیگ نے فردوس عاشق کوعہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ رمضان بازار میں خاتون افسر کی سرزنش کیخلاف نون لیگ نے پنجاب اسمبلی میں معاون خصوصی اطلاعات کوعہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی۔

مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی، قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لہذا وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں اور ڈاکٹرفردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.