Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپریل:ماہانہ برآمد7فیصد کم،سالانہ 129فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  پاکستانی برآمدات میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پر 7.36 فیصد کمی آئی جبکہ سالانہ بنیاد پر 129 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات کا حجم مارچ کے مقابلے میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم رہا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں تجارتی اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل میں برآمدات 2 ارب 19 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل 7 ویں مہینے میں 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ مشیر تجارت نے مزید کہا کہ جولائی سے اپریل تک برآمدات 13 فیصد بڑھ کر 20 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔ مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ہمارے برآمدکنند گان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.