Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تعمیراتی قرضوں میں اضافہ کامیاب پالیسی کی ضمانت،میاں زاہد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وباء کے باوجودتعمیرات اور گھروں کیلئے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت کی پالیسی کی کامیابی کا پتہ چلتا ہے ، تاہم وزیراعظم کے 50لاکھ گھروں کی فراہمی کے انتخابی وعدے کی تکمیل کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ، مرکزی بینک اور بینکوں کی تنظیم کے مطابق جولائی سے مارچ تک کنسٹرکشن اور ہاؤسنگ کے شعبہ میں 202ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں جو گزشتہ سال میں لئے گئے قرضوں سے 54 ارب روپے زیادہ اور ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال قبل تعمیرات کے شعبے کیلئے ترغیبات کا اعلان کیا گیا تھاجس کے بعد بھی مزید ترغیبات کا سلسلہ جاری ہے ،تاہم ان اقدامات سے اس اہم شعبہ میں وہ تیزی نہیں آسکی جس کی توقع تھی۔انہوں نے مزیدکہا کہ بینک ڈیفالٹ کی صورت میں اپنی سرمائے کی فوری واپسی چاہتے ہیں جب کہ موجودہ قوانین کے تحت انہیں سالہا سال تک عدالتوں کے چکر لگانا پڑیں گے جو ان کیلئے ناقابل قبول ہے ،اس اسکیم کی بھرپور کامیابی کیلئے بینکوں کے اعتماد کی بحالی بنیادی حیثیت رکھتی ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کرنا چا ہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.