Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باؤلنگ کوچ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو حسن علی سے متاثر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس فاسٹ باؤلر حسن علی کے ہمت نہ ہارنے والے روئیے سے متاثر ہو گئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ،اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی لگ بھگ دو برس فٹنس مسائل سے جنگ لڑتے رہے اور اس دوران انہیں پسلیوں میں فریکچر بھی ہوا، قومی ٹیم سے ڈراپ ہوئے ،سنٹرل کنٹریکٹ بھی نہ ملا، پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوئے اور پھر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب کیا، پھر گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کے وسط میں ایسا شاندار کم بیک کیا کہ دنیا نے دیکھا، جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز اور اب زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنس سب کے سامنے ہے ۔وقار یونس نے بتایا کہ حسن علی میچ ونر اور حیران کر دینے والا کھلاڑی ہے ، باؤلنگ ہو، بیٹنگ یا فیلڈنگ، سوفیصد کارکردگی کیلئے تیار رہتا ہے ۔وقار یونس کے مطابق حسن علی ذہنی طور پر بہت مضبوط ہے ، وہ ایک شاندار کریکٹر ہے ، ہمیشہ حسن علی کے ساتھ اپنی مثال دیتا ہوں، مجھے بھی کیریئر میں کمر کی تکلیف رہی، لوگوں نے مجھے بہت مایوس کر دیا تھا، حسن علی کی طرح مجھے بھی لوگوں نے کہا کہ کیریئر آگے نہیں بڑھے گا لیکن رویہ اگر ہمت نہ ہارنے والا ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور کامیابی ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حسن علی کو جب بھی گیند دو ، وہ مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.