Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا نے ہلمند میں فوجی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل :  افغانستان میں امریکی فوج نے ہلمند میں پہلا فوجی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کردیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع وشیر میں واقع انٹونک بیس میں امریکی پرچم اتارنے کی تقریب اتوار کی صبح ہوئی،جس میں چند امریکی فوجیوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر بیس کی حوالگی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ،امریکی فوج نے اپنا پرچم اتارا تو افغان فورسز نے افغان پرچم بیس پر لہرادیا۔اس بیس پر افغان فوج کی 215ویں کور کے ا ہلکار موجود ہیں۔ یہ جنوبی افغانستان کی سب سے بڑی غیر ملکی بیس تھی،ایک افغان عہدیدار کے مطابق سب امریکی فوجیوں کو بگرام ایئر بیس پرلایا جارہاہے ۔ادھر افغانستان میں تشدد کا سلسلہ تیز ہونے لگا،افغان وزارت دفاع نے کہاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں طالبان نے مختلف مقامات پر141حملے کیے ۔جن میں 100سے ز ائد افراد اور جنگجو ہلاک ہوئے ۔تخار میں دوستم کی بریگیڈ کا اہم کمانڈر پیرم قل زئی طالبا ن سے جھڑپوں میں ماراگیا۔بدخشاں کے وردوج ضلع میں طالبان کے حملے میں 8فوجی ہلاک ہوگئے ۔قندھار میں قبائلی رہنماکو قتل کردیاگیا،بغلان میں مختلف حملوں میں 6سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.