Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت: کورونا سے تباہی، لوگ خود سڑکوں پر لاشیں جلانے لگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی :  بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،ہرطرف خوف کا عالم ہے ،شمشان گھاٹوں میں توسیع کی جارہی ہے ،کئی شہروں میں لوگوں سے کہاجارہاہے کہ وہ خود ہی جہاں جگہ ملیں اپنے مردے جلائیں،بنگلورو میں جگہ جگہ سڑک پر مردے جلائے جانے لگے ،اتوار کو مزید 3422افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3لاکھ 70ہزار نئے کیسز سامنے آئے ۔دہلی میں اتوار کو 410ہلاکتیں ہوئیں،مہارا شٹرا میں 56ہزار نئے کیس سامنے آئے ،بنگلورو میں شمشان گھاٹ لاشوں سے بھر گئے ،انتظامیہ نے لوگوں کو جہاں جگہ ملے وہیں لاشیں جلانے کی اجازت دیدی،جس کے بعد شہر میں جگہ جگہ شمشان گھاٹ جلنے لگے ۔ریاست اڑیسہ اور ہریانہ نے آج سے دو ہفتے کے لاک ڈائون کا اعلان کردیا،ریاست پنجاب نے کورونا کی منفی رپورٹ والے افراد کو ہی ریاست میں داخلے کی اجازت دیدی۔ادھر کورونا سے متعلق مرکزی حکومت کی ٹاسک فورس نے ملک گیر لاک ڈائون کی سفارش کردی۔بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو پیر کی رات تک دہلی کی آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.