Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مغربی بنگال سمیت 3 ریاستی انتخابات میں مودی کو ذلت آمیز شکست

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی :  بھارت کی 4ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مودی سرکار (حکمران بی جے پی) کو 3 ریاستوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرناپڑا،مغر بی بنگال میں ممتا بینر جی مسلسل تیسری بار پھر فاتح رہیں،تامل ناڈو اور کیرالہ میں بھی حکمران جماعت بی جے پی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،حکمران جماعت صرف ریاست آسام اور یونین علاقے پڈوچیری میں کامیاب ہوسکی۔مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی کی کل 294نشستوں میں سے وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کی جماعت ٹی ایم سی نے 213نشتیں حاصل کیں،بی جے پی صرف 77سیٹیں لے سکی، نندی گرام میں ممتا بینر کو1736ووٹوں سے ہارگئیں۔انہیں بی جے پی میں شامل ہونیوالے سابق پارٹی رہنما نے ہرایا، نتائج کے خلاف ممتا بینر نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم مودی،راہول گاندھی نے کامیابی پر ممتابینر کو مبارکباد دی، کامیابی پر اپنے ریمارکس میں ممتا بینر نے کہا کہ بنگال نے بھارت کو بچالیا۔بی جے پی صرف 50سیٹیں لے سکتی تھی،الیکشن کمیشن کی مدد سے اس نے 77سیٹیں لیں،نتائج آنے کے بعد کولکتہ میں بی جے پی کے متعدد دفاتر جلا دیئے گئے ۔تامل ناڈو میں مقامی قومی پرست جماعت ڈی ایم کے نے 10سال بعد دوبارہ ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی،اس نے بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو شکست سے دوچار کردیا،ڈی ایم کے نے کل 234سیٹوں میں سے 155پر کامیابی حاصل کرلی۔ادھر کیرالہ میں ایل ڈی ایف نامی اتحاد پھر کامیاب رہا،اس نے 140 میں سے 97سیٹیں جیت لیں،بی جے پی اور اتحادی ایک بھی سیٹ نہ جیت سکے ۔آسام میں بی جے پی کو کامیابی ملی،کانگریس اور ا سکی اتحادی جماعتوں نے 39سیٹوں پر کامیابی سمیٹی۔ بی جے پی نے 126نشستوں میں سے 78جیت لیں،وفاق کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ہونیوالے انتخابات میں کل تیس سیٹوں میں سے بی جے پی نے 15جیت لیں،چارریاستوں اور یونین علاقے پوچیری میں 27مارچ سے لیکر 29اپریل تک مختلف مراحل میں پولنگ ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.