Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سرکاری احکامات التواء میں ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں: عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری احکامات التواء میں ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا ء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر توانائی محمد اختر ملک، ایم این اے سردار محمد خان لغاری، اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ، سلیم اختر اور غلام علی اصغر شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کر کے قومی خزانہ لٹایا گیا، سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے، شو بازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.