Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ناران شہر کی پانچ ماہ سے بند شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ناران  :  بالاکوٹ کے پرفضا سیاحتی مقام ناران شہر کی پانچ ماہ سے بند شاہراہ ناران کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

جھیلوں اور جھرنوں کی سرزمین وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کے راستے ہر سال شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو جاتے ہیں۔ دسمبر سے بند ہونے والی مرکزی شاہراہ ناران کو پانچ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث وزارت داخلہ کی طرف سے ناران سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں پر8 مئی سے 16 مئی تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کے سبب تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے راستوں پر پولیس دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ وادی میں تمام رہائشی ہوٹل ریسٹورنٹ اور ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گی ہے۔

دوسری جانب ٹورازم بورڈ کی طرف سے 16 مئی کے بعد شعبہ سیاحت کو سخت ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کیلئے ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور ٹرانسپورٹ گائیڈ ٹور اپریٹر کیلئے ظابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں انٹری کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ مشروط کی گئی ہے ۔ سیاحتی مقامات پر ماسک استمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.