Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ مہنگائی روکنے پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کے ساتھ مہنگائی روکنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، فواد چوہدری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا ہاشم جواں بخت، تیمور سلیم جھگڑا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے تجاویز طلب کی گئیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.