Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ کم کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سپریم کورٹ نے ایک سابق وزیر کی جانب سے حکومت کو مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ اور مالی خسارے کے لیے عوامی رقم سے سود کی ادائیگیوں کو کم کرنے کا حکم دینے سے متعلق دائر پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست کو سماعت کے لیے قبول کرنے کے حوالے سے جاری 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ ‘یہ درخواست سنجیدہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے اور ایک تجزیہ پیش کرتی ہے جو ریاست کے مالیاتی امور اور ذمہ داری سے متعلق قانونی معاملات پر عدالتی غور کی دعوت دیتا ہے’۔

عدالت نے ڈاکٹر محمد زبیر کی دائر کردہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر کے اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا، ڈاکٹر زبیر وفاقی وزیر تجارت کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور جان ہاپکنز یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.