Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی، کئی گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ یہاں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔

بیلجئم کی ایک کروڑ 14 لاکھ آبادی میں سے 9 لاکھ 93 ہزار 434 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، ملک میں اب تک 24 ہزار 258 افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا موقف ہے کہ لاک ڈاون کے دوران معاشی پابندیوں اور روزگار نہ ملنے کے سبب بھوکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.