کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان گرینڈ الائنس کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے بلوچستان کے ملازمین کے جائز مطالبات ہیں کیونکہ تین سال کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے یوٹیلیٹی کے بلز میں ہر ہفتے اضافہ دیکھنے میں آتا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ہر پندرہ دن کے بعد اضافہ دیکھا جارہا ہے اس معاشی صورتحال کے مقابلے کے لیے ملازمین جس طرح روڈوں پر نکلنا مناسب حکمت عملی ہے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنما ؤں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا انھوں نے کھاکہ ملک کی معیشت تباہ و برباد ہے تین سال کے دوران تین وزارت خزانہ کے تین وزیر فارغ ہوچکے ہیں غلط معاشی و اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ رکھنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے انھوں نے کھاکہ گرینڈ الائنس کے احتجاج کو ھماری بھرپور حمایت حاصل ہے اور ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مشرق مزید