Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وائرس ایک وباء ہے اور احتیاط ہی اسکی شفاء ہے،بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے انسداد کرونا کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک وباء ہے اور احتیاط ہی اسکی شفاء ہے کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔حالیہ کرونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدامات جو انسداد کرونا کے حوالے سے کئے جارہے ہیں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاؤن کریں۔ قوم نے پہلے بھی اس مہلک مرض کا مقا بلہ کیا ہے اور اس بار بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے ضرور کامیاب ہونگے۔حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ان پر سختی سے عمل پیرا ہوکر یہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئےاخبارات، ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔حکومتی اقدامات اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب عوام حکومت کا ساتھ دیں اللہ نہ کرے کہ حالات خراب ہوں اور ہسپتالوں میں جگہ نہ ملے۔حکومت عوام کی جان و مال کی ضامن ہے۔احتیاط کرنے ہی سے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کوبچایا جاسکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بچوں کو بھی کرونا بری طرح متاثر کررہا ہے اور انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.