Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس اختتام،11ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس127پوائنٹس کی کمی سے 44300 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کے 11ارب ڈوب گئے جبکہ 52فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوبھی کاروبار کے آغا ز پر تیزی رہی،بعدازاں منافع کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 44199پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس71پوائنٹس کی کمی سے 18170پوائنٹس پر بندہوا،اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30322پوائنٹس سے گھٹ کر 30286پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب34ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.