Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بابراعظم نے کوہلی، وارنر، ہاشم ، ڈی کوک کو پیچھے چھوڑ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینچورین( سپورٹس ڈیسک) رنز کی مشین بابر اعظم نے ون ڈے میں ایک اور سنچری داغ دی۔جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بار پھر 100 کا ہندسہ عبور کر لیا۔بابر اعظم کے کیریئر کی یہ 13 ویں سنچری ہے ۔ ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے ۔ وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔بابراعظم نے اپنے عہد کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ تیز ترین 13 سنچریاں بنانے والوں میں ہاشم آملہ، ڈیوڈ وارنر، کوہلی اور ڈی کوک سے آگے نکل گئے ہیں۔بابراعظم نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں جب کہ ہاشم آملہ نے 83، ویرات کوہلی نے 86، ڈی کوک نے 86 اور ڈیوڈ وارنر نے 91 اننگز میں سنگ میل عبور کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.