Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلا ون ڈے، لڑکھڑاتی قومی بیٹنگ فتح کی دہلیز پر پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینچورین( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخرزمان صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 177 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران امام الحق نے نصف سنچری مکمل کی، وہ 70 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، وہ 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 17 چوکے شامل تھے ۔ دانش عزیز کا ڈیبیو مایوس کن رہا وہ صرف 3 رنز بناکر اینرچ کا شکار بنے جب کہ آصف علی بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور شاداب خان 53 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لائے ، رضوان 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 33 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ مارکرم 19 اور ڈی کوک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما اور ہینرک کلاسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ ڈیوڈ ملر اور ریسی وینڈر ڈوسن نے پانچویں وکٹ کیلئے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور بورڈ مستحکم کیا۔ ڈیوڈ ملر نصف سنچری سکور کرنے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے تاہم ڈوسن ذمہ دار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار سنچری سکور کرنے پر بابر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.