اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے خط لکھ کر کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان ہم منصب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا جس میں انہوں نے اپنا عزم دہرایا کہ عالمی وبا کووڈ 19 کیخلاف ان کا ملک ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔
چینی سفیر نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان قریبی تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مستقبل کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔