Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیپلزپارٹی کی بے اصولی قابل معافی نہیں، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: رانا ثناء اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرے، پیپلزپارٹی کی بے اصولی قابل معافی نہیں، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، حکومت ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ووٹ کی عزت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے، دھاندلی کا شور مچا کر آگے آنیوالے خود دھاندلی کی پیداوار ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 20 پریذائیڈنگ آفیسرز کو نوکری سے برخاست کیا جائے، ڈسکہ الیکشن چرانے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خود ملوث ہیں، ان کو نااہل قرار دیکر سزا دی جائے، ووٹ چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ووٹ چور، چینی چور، آٹا چور، ادویات چور کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے جو حمایت حاصل کی وہ غلط ہے، اگر اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے تو مطالبہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھے، پی پی اگر بے اصولی پر قائم رہی تو ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.