Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چینی سکینڈل کیس : جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : چینی سکینڈل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے چینی سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن عدالت پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں۔  یاد رہے چینی سکینڈل میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔

 

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری میں جے ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شئیر ہولڈرز ہیں۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے رائٹ ہینڈ سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا۔ ذرائع کے مطابق رانا نسیم گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا تھا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ تمام بے بنیاد اور من گھڑت الزامات ہیں، میری اور میرے خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیئر اور ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہم نے مکمل ایمانداری سے بزنس کیا جو کہ خسارے میں چلا گیا، کسی ایک ڈائریکٹر کا ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا، تمام ریکارڈ موجود ہے اور ایف آئی اے کو دیکھا دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ بیرون ملک بھیجوائے گئے تمام فنڈز قانونی طور پر بھیجے گئے، انکم ٹیکس ادا کیا اور بینکنگ چینلز کے ذریعے فنڈز باہر بھیجوائے، ہر قسم کا تمام ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کر دیا، جتنی بھی نقد رقوم کی منتقلی ہوئی وہ بھی قانونی طریقے سے ہوئی ہے، تمام نقد رقوم کی منتقلی کے دستاویزات موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.