Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے  ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے۔

ڈینئل کرسٹیئن کے آخری اوور میں ریکارڈ 32 رنز بنے، ان کاسامنا کرنے والے عماد بٹ نے اپنے ذاتی اسکور میں 26 رنز جمع کیے۔ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بٹورے۔

عماد  بٹ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند وائیڈ رہی، تیسری اور پھر چوتھی گیند پر مسلسل چوکا جڑنے کے بعد اگلی گیند پر چھکا رسید کیا، عماد نے چھٹی گیند پر دو رنز بنائے، وائیڈ ہوجانے والی ساتویں گیند پر چوکا ہوگیا جب کہ آٹھویں گیند پر عماد بٹ نے چھکا لگادیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.