Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا آج پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے جوڑ پڑے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلوں میں آج کراچی کنگز کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے جوڑ پڑے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج 2 میچز کھیلے جا رہے ہیں، ایونٹ کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا سامنا کریں گے جبکہ رات 7 بجے ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لیگ کے 14 ویں میچ میں میدان میں اتریں گی۔

گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹاس جیت کر میچ میں کامیابی کی روایت برقرار ہے، ٹاس کی جیت بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.