Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیمنٹ کی برآمدات : فروری میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا رجحان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) فروری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 1.98فیصد اضافے سے 4.577ملین ٹن رہی جو فروری 2020ء میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.489 ملین ٹن رہی تھی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت میں محض 6.06فیصد اضافہ ہوا اور فروری 2021 ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.961ملین ٹن رہی۔ فروری 2020 ء کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.735 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ فروری میں سیمنٹ کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا رجحان رہا اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ 18.24 فیصد کمی سے 6 لاکھ 16 ہزار 30 ٹن رہی، جو فروری 2020 ء میں 7 لاکھ 53 ہزار 444 ٹن رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.