Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج : تیزی کا رجحان،46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے 45964.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب24کروڑ7لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 8.36فیصدزائد رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46077پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد برقرارنہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے 45964.27پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس179.90پوائنٹس کے اضافے سے 19235.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 265.24پوائنٹس کے اضافے سے 31534.49پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.