Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، عبدالرحمان اور ہمایوں فرحت نے پاکستان سپرلیگ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لیگ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کومل رہی ہے ، تمام ٹیموں کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے ،کسی بھی ٹیم کے بارے میں پہلے سے یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ کون سے ٹیم جیتے گی، بیٹنگ، باؤلنگ میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک ہونے والے تمام میچز میں یہ ہی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو ٹیم پہلے باؤلنگ کرتی ہے ، اسے ایڈوانٹیج ملتا ہے ۔ کراچی کے بعد لاہور میں میچز کا انتظارہے ، یہاں سٹیڈیم جاکرمیچز میں بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔سابق سپنر عبدالرحمان کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے ، ہائی سکورنگ میچز میں بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہدف حاصل کررہی ہے ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے جاندار مقابلے ہورہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت کا کہنا ہے کہ ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو بہت مقبولیت مل رہی ہے ، پاکستان کا نام بھی دنیا میں روشن ہورہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.