Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے امن وامان کی  مجموعی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے امن وامان کی  مجموعی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اجلاس میں اعلی عسکری وسول قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور سینیٹ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی حفاظتی اقدامات سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا شرکا نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،آئے آئی جی آپریشن،پرویز خان،لیفٹیننٹ کرنل ثاقب،کیپٹن ریٹائرڈ اصفر مشرف ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد خان ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب کاکڑ،سی ٹی ڈی سےخالد باقی،و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں داخلی راستوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیاجائےگا اور ریڈزون کی سیکیورٹی میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گی۔ سینٹ انتخابات تمام اراکین اسمبلی کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے-  داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت کیا جائے ۔ وزیر داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔ امن و امان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں  کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔  وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

Leave A Reply

Your email address will not be published.