کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ پر لوگوں نے کتنی کالز کی ہوں گی؟
درحقیقت اس موقع پر اس ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئی اور اعدادوشمار کا جواب دینا کسی کے لیے بھی آسان نہیں۔
کیونکہ کون سوچ سکتا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
کووڈ کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔