Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مگرناشپتی کھائیں، آنتوں کو تندرست بنائیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اربانا: ایواکیڈو یعنی ’’مگرناشپتی‘‘ کے بہت سے فوائد سامنےآئے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں موجود ریشے (فائبر) اور دیگر اجزا انسانی آنتوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف اربانا شیمپین کے سائنس دانوں نے ایک طویل سروے سے انکشاف کیا ہے کہ اس پھل کو اپنی غذا کا حصہ بنانے کے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس کی تحقیق جرنل آف نیوٹریشن کے اگست 2020ء کے شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ہے جن کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے بعض افراد موٹاپے کی جانب راغب تھے اور ان کا وزن معمول سے زائد بڑھا ہوا تھا۔

تمام شرکا کو دو حصوں میں بانٹا گیا اور ایک گروہ کو 12 ہفتے تک مگرناشپتی کھلائی گئی جبکہ دوسرے کو ایواکیڈو نہیں دیا گیا۔ اس دوران تین ماہ تک تمام شرکا کے خون، فضلے اور پیشاب کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا۔

اس سے دلچسپ انکشاف ہوا کہ جن خواتین و حضرات نے تین ماہ تک ایواکاڈو کھایا تھا ان کی آنتوں میں صحت بخش خردنامیے اور بیکٹیریا موجود تھے۔ انہوں نے اپنے فضلے میں چکنائی کی بڑی مقدار بھی خارج کی جو ظاہر کرتی ہے کہ یہ پھل بدن سے چکنائی خارج کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم سے چکنائی کا اخراج بہت صحت مندانہ امر ہے کیونکہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یوں انسان فربہی سے دور رہتا ہے۔

دوسری جانب بائل ایسڈ میں بھی کمی واقع ہوئی۔ ایواکیڈو کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور یہ جسم میں کولیسٹرول کو بھی منظم رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.