کراچی ( بزنس رپورٹر ) مقامی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر45پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.90روپے اور قیمت فروخت 160.20 روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 190.50 روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے پر آ گئی ، تاہم2روپے کے اضافے سے ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت 218روپے پر جا پہنچی۔ ہفتہ کو اوپن ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی۔
مشرق مزید