کراچی : عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی ،اسی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کسی تبدیلی کے بغیر ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر مہنگا ہوکر1899ڈالر کا ہو گیا، جس کے بعد زیر تبصرہ مدت میں ایک تو لہ سونے کی قیمت 850روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار450روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہو گئی، اسی طرح729روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار265روپے سے بڑھ کر97ہزار994روپے پر جا پہنچی۔
مشرق مزید