نیویارک : کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 2020کے اختتام پر اپنی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر رہی، سال کے آخری روز اس کی قدر بڑھ کر 29 ہزار 300 ڈالر تک پہنچ گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے ۔ رائٹرز کے مطابق 2020 کے آخری روز بٹ کوائن 29 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح کو بھی کراس کرتے ہوئے 29 ہزار 300 ڈالر تک پہنچ گئی جو 2008 میں اس کے قیام سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے ۔سال کے دوران اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر تیزی سے بڑھ کر جنوری کے مقابلے میں چار گنا ہوگئی، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی اس میں بڑھتی دلچسپی ہے ۔ اس کرنسی کی قدر نے 16 دسمبر 2020 کو 20 ہزار ڈالر کی حد عبور کی جبکہ اگلے دو ہفتوں میں اس کی قدر میں مزید 50 فیصد اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ اس اضافے کے بعد دنیا بھر میں بٹ کوائن کا کل حجم بڑھ کر 536 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
مشرق مزید